Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران پرتشدد مظاہروں سے 12 ملین یورو کانقصان بھگتنا پڑا

جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران پرتشدد مظاہروں سے 12 ملین یورو کانقصان بھگتنا پڑا
July 18, 2017

ہیمبرگ (ویب ڈیسک)جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران پرتشدد مظاہروں سے سے بارہ ملین یورو کا نقصان ہوا۔

جرمن اخبار ’بِلڈ‘ کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران دکانوں، گھروں اور گاڑیوں کو پہنچنے والے مالی نقصانات کا تخمینہ تقریباً بارہ ملین یورو لگایا گیا ہے۔ ان میں سے چار ملین یورو ان افراد کو دیئے جائیں گے، جن کی گاڑیاں جلا دی گئی تھیں۔

ہیمبرگ میں اس حالیہ دو روزہ اجلاس کے دوران پانچ سو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے جبکہ زخمی مظاہرین کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔