Tuesday, August 9, 2022

جی سی یو فیصل آباد میں فیشن شو کا انعقاد

جی سی یو فیصل آباد میں فیشن شو کا انعقاد
فیصل آباد(92نیوز)آپ نے بڑے بڑے ماڈلز کی کیٹ واک تو دیکھی ہو گی، ابھی ہم آپ کو دکھا رہے ہیں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبہ و طالبات کی پرفارمنس، جنہوں نے نہ صرف ملبوسات کی ڈیزائننگ میں کوئی کسر چھوڑی اور نہ ہی ان کی نمائش میں۔ یوں تو فیصل آباد کی پہچان اچھے سے اچھے ڈیزائن میں کپڑے کی تیاری سے ہے، لیکن ان کی نمائش کے لیے جی سی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے تو کمال ہی کر دکھایا۔ ریمپ پر کیٹ واک کرنے والے یہ تھے تو سٹوڈنٹس مگر پرفارمنس بڑے بڑے ماڈلز سے کہیں کم نہ تھی ڈریس ڈیزائننگ میں نہ صرف ایشئین بلکہ مغرب اور مشرق کے کلچر کو بھی مدنظر رکھا گیا۔ کیٹ واک کے ساتھ طلباء نے میوزک میں بھی خوب جوہر دکھائے ایک طالبہ نے ڈفلی پر صوفیانہ کلام پیش کیا تو کوئی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکا۔فیشن شو میں یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا،