Friday, August 12, 2022

جی سیون ممالک ایران کے خلاف متحد ، عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا

جی سیون ممالک ایران کے خلاف متحد ، عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا
August 7, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) جی سیون ممالک ایران کے خلاف متحد ہو گئے۔ ایران کو عالمی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

جی سیون ممالک کے مطابق آئل ٹینکر پر حملے میں بھی ایران ملوث ہے۔ تمام شواہد بھی اس جانب اشارہ کرتے ہیں۔ اس حملے کا کوئی بھی جواز قابل قبول نہیں۔ ایران عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ بن رہا ہے۔

ادھر امریکی فوج نے دعویٰ کیا کہ جس ڈورن سے آئل ٹینکر پر حملہ ہوا وہ ایران میں تیار کیا گیا۔ ایران ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کر چکا ہے۔