Monday, November 28, 2022

جیکی چن کی ایکشن،  ایڈونچر، کامیڈی فلم ’’کنگ فو یوگا‘‘رواں ماہ ریلیز ہو گی

جیکی چن کی ایکشن،  ایڈونچر، کامیڈی فلم ’’کنگ فو یوگا‘‘رواں ماہ ریلیز ہو گی

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن اور مارشل آرٹس کے بے تاج بادشاہ ہالی وڈ اداکار جیکی چن کے مداح تیار ہو جائیں۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور کامیڈی فلم ’’کنگ فو یوگا‘‘ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم رواں ماہ چینی سینما گھروں کا رخ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایکشن، ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کنگ فو یوگا“ کی کہانی ایک ایسے آثار قدیمہ کے ماہر چینی پروفیسر کے گرد گھومتی ہے جو تبت میں خزانے کی تلاش  کے لیے گھر سے نکلتا ہے۔ چینی پروفیسر کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ مشن کی تکمیل کے لیے ہمت نہیں ہارتا۔ فلم کی ہدایات اسٹینلے ٹونگ نے دی ہیں۔

جیکی چن فلم کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ نمایاں اداکاروں میں ایرک سانگ، عارف رحمان، دشا پٹانی، سونو سود اور امیرا دستور شامل ہیں۔ فلم اٹھائیس جنوری کو چینی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔