Tuesday, November 29, 2022

جیکی چن ماردھاڑ سے بھرپور فلم ”ڈریگن بلیڈ“ میں جلوہ گر ہوں گے

جیکی چن ماردھاڑ سے بھرپور فلم ”ڈریگن بلیڈ“ میں جلوہ گر ہوں گے
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) اچھوتا کنگ فو سٹائل رکھنے والے منفرد اداکار جیکی چن کی فلم ”ڈریگن بلیڈ“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم رواں سال چار ستمبر کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔ فلم کی کہانی سپاہیوں کی قید سے پیدا ہونے والے ایک تنازعہ کے گرد گھومتی ہے اور پھر اس تنازعہ سے ایک نہ ختم ہونے والی جنگ شروع ہوجاتی ہے۔ ڈارمہ اور ماردھاڑ سے بھرپور اس فلم کا ٹریلر شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے۔ فلم کے ہدایتکار ڈینئل لی جبکہ جیکی چن کے علاوہ اڈین بروڈے اور لوری پسٹر بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ ایکشن اور ایڈونچر کا مکسچر یہ فلم رواں سال ستمبر میں نمائش کےلئے پیش ہو گی۔