Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جیکب آباد : مسافر وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،2افراد جاں بحق 2زخمی

جیکب آباد : مسافر وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،2افراد جاں بحق 2زخمی
January 31, 2016
جیکب آباد (92نیوز)جیکب آباد کے قریب تیز رفتار مسافر وین اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ،بھائی بہن جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق جیکب آباد صدر تھانہ کی حدود قومی شاہراہ قادری دربار کے قریب تیز رفتار مسافر وین اورموٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا  جس کے نتیجے میں بھائی بہن سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ حادثے کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی اور جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کردی گئیں ۔ پولیس کے مطابق روڈ حادثے میں جا ں بحق ہونے والوں میں مسمات زاہدہ ،اور اس کا بھائی عبدالغفار شالم ہے اور ان کا تعلق بلوچستاں کے علاقے اوستہ محمد سے ہے۔