Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جیکب آباد،زائرین کے قافلےکو روک دیاگیا،پولیس کی غفلت سے خاتون جاں بحق

جیکب آباد،زائرین کے قافلےکو روک دیاگیا،پولیس کی غفلت سے خاتون جاں بحق
October 16, 2018
جیکب آباد ( 92 نیوز) جیکب آباد کے قریب بلوچستان بارڈر پر پولیس نے زائرین کے پانچ بسوں پر مشتمل قافلے کو روک دیا۔ایس ایچ او کی مبینہ غفلت سے خاتون زائر جاں بحق ہو گئی۔ جیکب آباد کے قریب بلوچستان کے باڈر پر اس وقت صورتحال تشویشناک ہو گئی جب پولیس نے زائرین کی پانچ کوچز کو روکا ، اس موقع پر پولیس اور زائرین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس دوران مبینہ طور ایک خاتون زائرگاڑی کے نیچے آ کر جاں بحق ہوگئی۔ زائرین نے اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی کی قیادت میں قومی شاہراہ بلاک کردی اور احتجاج کیا ۔ ایس ایس پی جعفرآباد نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کرایا اور ایس ایچ او گل حسن اور چوکی انچارج داد محمد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔