Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جیکب آباد کے حلقہ پی ایس 14 میں ضمنی انتخاب کا دنگل سج گیا

جیکب آباد کے حلقہ پی ایس 14 میں ضمنی انتخاب کا دنگل سج گیا
August 20, 2016
جیکب آباد (92نیوز) جیکب آباد کے حلقہ پی ایس چودہ میں صوبائی نشست کے ضمنی انتخاب کا دنگل سج گیا۔ سخت سکیورٹی میں پولنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس 14 جیکب آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب شروع ہو گیا ہے۔ صبح 8 بجے سخت سکیورٹی میں پولنگ کا آغاز ہوا۔ پیپلزپارٹی کے میر اورنگزیب پھنور، پی ٹی آئی کے راجا خان جھکرانی اور مسلم لیگ (ن) کے محمد اسلم ابڑو کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ مذکورہ نشست ممبر صوبائی اسمبلی سردار مقیم خان کھوسو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ سردار مقیم خان کھوسو 2013ءکے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پی ایس 14 سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے اور پولنگ عملہ فرنیچر کی عدم دستیابی کے باعث زمین پر بیٹھ کر فرائض انجام دے رہا ہے۔ خیال رہے کہ اس نشست پر کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 756 ہے جن میں 77ہزار 610 مرد اور 68 ہزار 347 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔