Friday, February 23, 2024

جیکب آباد میں ہاکی کی کھلاڑی لڑکی نے ہاکی اکیڈمی بنا لی

جیکب آباد میں ہاکی کی کھلاڑی لڑکی نے ہاکی اکیڈمی بنا لی
March 25, 2021

جیکب آباد ( 92 نیوز) جیکب آباد میں ہاکی کی کھلاڑی لڑکی نے ہاکی اکیڈمی بنا ڈالی، ارم بلوچ نےباپ کےدست شفقت کےبغیراپنےخواب پورے کیے۔

کم سنی میں باپ کے دست شفقت سے محروم ہونے  والی ارم بلوچ نے گھٹن زدہ ماحول میں اپنے شوق ہاکی کو پروان چڑھایا اورہر رکاوٹ عبور کرتے ہوئے قومی کھیل  میں اپنا اور اپنے شہر کا نام روشن کیا۔

ملکی ترقی اور قومی کھیل کی خدمت کے جذبے سے سرشار ارم بلو چ نے صرف یہیں تک موقوف نہیں کیا بلکہ اپنےپسماندہ شہر جیکب آباد میں ہاکی اکیڈمی قائم کرکے مثال قائم  کردی،جہاں 40سے زائد لڑکیوں کو تربیت دی جارہی ہے۔

اکیڈمی میں گزشتہ 5برس سے زیر تربیت لڑکیوں کا کہنا ہے بہتر گرائونڈ نہ ہونے سے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے  حکومتی تعاون کی ضرورت ہے۔

ہاکی اکیڈمی میں زیر تربیت لڑکیوں کو ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں وارم اپ اور ایکسر سائز بھی کرائی جاتی ہے۔