جیکب آباد میں ایک صدی سے بھی پرانی گھوڑا فورس ختم کرنے کا فیصلہ

جیکب آباد (92 نیوز) جیکب آباد میں ایک صدی سے بھی پرانی گھوڑا فورس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 11 اعلی نسل کے گھوڑے کراچی منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئ ہیں۔ گھوڑا فورس کے 16 پولیس اہلکاروں کو لائن رپورٹ کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔
گھوڑا فورس کو شہر میں گشت ، ثقافتی نمائش اور اہم شخصیات کے استقبال کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ انچارج گھوڑا فورس جیکب آباد نے کہا گھوڑا فورس ختم کردی گئی ہے ہمیں پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کا حکم ملا ہے۔ کراچی کی ٹیم گھوڑے لینے کیلئے پہنچ گئی ہے۔