Thursday, February 9, 2023

جیکب آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دی گئیں

جیکب آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دی گئیں

جیکب آباد ( 92 نیوز) جیکب آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دی گئیں، شہر کی اہم مارکیٹوں سمیت دیگرمقامات پر خاردار تاریں تو لگادی گئیں مگرشہریوں کو روکنے والا کوئی نہیں، پابندی کے باوجود مویشی منڈی بھی لگ گئی۔

جیکب آباد میں  اسمارٹ لاک ڈائون مذاق بن گیا ، ضلعی انتظامیہ نے خاردار تاریں اور قناتیں لگاکراپنی جان چھڑالی،کچھ جگہوں پر دکانوں پر تالے تو کہیں دکانیں کھلی ہوئی نظرآئیں، شہریوں کی نقل وحرکت محدود نہ کی جاسکی۔

شہری بلا خوف و خطر خاردار تاریں پھلانگ کر گھومنے پھرنے لگے،حکومتی ایس اوپیز

ہوا میں اڑا دی گئیں ۔ادھر پابندی کے باوجود مویشی منڈی بھی سج گئی ، جہاں لوگوں کا جم غفیر لگ گیا۔

دوسری جانب اسمارٹ لاک ڈائون پر عمل کرانے کی ذمہ دارضلعی انتظامیہ نے چپ سادھ لی ہے۔