Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جیوانی ایئرپورٹ پر دہشت گردانہ حملے میں جہازوں کو راستہ بتانےوالا سسٹم تباہ، مغوی انجینئر محمود نیازی کی لاش مل گئی

جیوانی ایئرپورٹ پر دہشت گردانہ حملے میں جہازوں کو راستہ بتانےوالا سسٹم تباہ، مغوی انجینئر محمود نیازی کی لاش مل گئی
August 30, 2015
جیوانی (92نیوز) جیوانی ایئرپورٹ پر حملے میں جہازوں کو راستہ بتانے والا سسٹم مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح دہشت گردوں نے جیوانی ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔ حملہ آور سکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔ دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے سول ایوی ایشن کے اسسٹنٹ انجینئر کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا جبکہ ایک انجینئر محمود نیازی کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے تھے۔ کچھ دیر قبل مغوی انجینئر محمود نیازی کی لاش مل گئی ہے۔ دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے جیوانی ایئر پورٹ پر جہازوں کو راستہ بتانے والا سسٹم مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ ایئرپورٹ کی ایئر فیلڈ سے روزانہ چار سو ملکی اور غیر ملکی پروازوں کو نیوی گیشن ایڈ فراہم کی جا رہی تھی۔ نیوی گیشنل سسٹم تباہ ہونے کے باعث پسنی ائیرپورٹ متبادل کے طور پر استعمال کیا جائےگا۔ جیوانی ائیرپورٹ کا ریڈار سسٹم تباہ ہونے سے سول ایوی ایشن کوبھاری نقصان ہو اہے۔