Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جینیفر لارنس کی حقیقت پر مبنی فلم ‘‘جوائے’’ کی نمائش جاری، جینیفر کی آسکر ایوارڈ کیلئے نامزدگی کا امکان

جینیفر لارنس کی حقیقت پر مبنی فلم ‘‘جوائے’’ کی نمائش جاری، جینیفر کی آسکر ایوارڈ کیلئے نامزدگی کا امکان
December 30, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ڈیوڈ او رسل کی نئی فلم ‘‘جوائے’’ کی امریکا میں نمائش جاری ہے جس میں مرکزی کردار جینیفر لارنس  ادا کر رہی ہیں اور عام خیال یہی ہے کہ اس کردار پر انہیں چوتھی بار آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جا سکتا ہے۔ جینیفر فلم میں رابرٹ ڈی نیرو کی جواں سال ماں کے کردار میں نمودار ہو رہی ہیں۔ یہ ان کی ڈیود او رسل، رابرٹ ڈی نیرو اور بریڈلی کوپر کے ساتھ تیسری فلم ہے۔ فلم جوائے منگینو کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔ جوائے منگینو نیویارک کی رہائشی خاتون ہے جسے شادی کے ابتدائی ایام میں ہی طلاق ہو جاتی ہےاور وہ دو بچوں کی تنہا ماں ہونے کے باوجود زندگی کے مسائل پر قابو پاتی ہے اور انیس سو نوے کے آخری عشرے میں کامیاب کاروباری خاتون بن جاتی ہے۔ لارنس کہتی ہیں اسے خوشی ہے کہ ڈیوڈ لارنس  نے اس ہیرے کو تلاش کیا جسے دوسروں نے صرف اس لئے نظرانداز کیا کہ وہ کسی مرد کی طرح کام کرتی ہے اور اس کی کہانی رومانوی نہیں ہے۔ کہتی ہیں وہ ایک مضبوط خاتون ہے اور ایسا اس لئے ہے کہ وہ ایک ماں ہے اسے ماں ہونا پسند ہے اور وہ اپنے بچوں کو پیار کرتی ہے۔