Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جینیفر لارنس سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں، گزشتہ سال پانچ کروڑ بیس لاکھ ڈالر کمائے

جینیفر لارنس سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں، گزشتہ سال پانچ کروڑ بیس لاکھ ڈالر کمائے
August 21, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) جینیفر لارنس خواتین اداکاراؤں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں لیکن سب سے ذیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کے مقابلے میں اس کی آمدنی کہیں کم تھی۔ فوربز میگزین کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہنگر گیمز کی سٹار نے پچھلے سال باون ملیں ڈالر کمائے۔ جینیفر لارنس کی فرانسیسی فیشن اور بیوٹی کمپنی تیو کا فیس بھی ہے لیکن اس کی فلموں اور تیو سے آمدنی  فلم آئرن مین کے سٹار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر سے کہیں کم ہے جن کی پچھلے سال کل آمدن اندازاً اسی ملین ڈالر رہی اور وہ مرد اداکاروں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار قرار پائے۔ فوربز کے مطابق رواں سال بیس ملین ڈالر سے زیادہ کمانے والی اداکاراؤں کی تعداد چار ہے جبکہ اکیس مرد اداکار ایسے ہیں جو بیس ملین ڈالر سے زیادہ کما چکے ہیں۔ سب سے زیادہ کمانے والی اداکاراؤں میں دوسرا نمبر سکارلیٹ جانسن کا ہے جس نے ساڑھے پینتس ملین ڈالر کمائے۔ تیسرے نمبر پر میلیسا میکارتھی رہی جن کی آمدن تئیس ملین ڈالر تھی۔ پانچویں نمبر پر چین کی بنگ بنگ فان تھی جنہوں نے اکیس ملین ڈالر کمائے۔ جینیفر آنسٹن نے سولہ اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کمائے۔ ساندرا بولک جو پچھلے سال سب سے زیادہ کمانے والی خاتون اداکارہ تھی وہ پچھلے سال صرف آٹھ ملین ڈالر کما پائی۔