جیمز بانڈ 007 کی گاڑی برائے فروخت

لندن ( 92 نیوز ) جیمز بانڈ نے اپنی بیش قیمت گاڑی نیلامی کیلئے پیش کردی ، جی بالکل یہاں ذکر ہورہا ہے ڈبل زیرو سیون جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ڈینیل کریگ کا، جنھوں نے اپنی چار بانڈ موویز میں برطانوی کمپنی ایسٹن مارٹن کی گاڑی استعمال کی۔
یہ خوبصورت نیوی بلیو کلر کی گاڑی ڈینیل کی ذاتی کلیکشن کا حصہ ہے ، اس کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن چیریٹی کیلئے استعمال ہوگی۔
منتظمین کے مطابق اس کی بولی چار سے چھ لاکھ ڈالر تک جاسکتی ہے۔