Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جیل نے انقلاب کا نشہ اتاردیا،مجھے کیوں نکالا کی مہم فوری نکالو میں تبدیل ہو گئی ، طاہر القادری

جیل نے انقلاب کا نشہ اتاردیا،مجھے کیوں نکالا کی مہم فوری نکالو میں تبدیل ہو گئی ، طاہر القادری
July 24, 2018
لاہور ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دو ہفتوں کی جیل نے نواز شریف کا انقلاب کا نشہ اتار دیا ہے ،   25 جولائی کے بعد ’’مجھے  کیوں نکالا ‘‘ کی مہم ’’ مجھے فوری نکالو ‘‘میں تبدیل ہو گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ اڈیالہ کا مہمان غیر ملکی طیارہ اترنے کے خواب دیکھ رہا ہے، 4سال قبل کہا تھا نواز شریف فوج کو پنجاب پولیس بنانے کا ایجنڈہ لے کر آئے ہیں، فوج اور عدلیہ مخالف مہم کے پیچھے شریف برادران کا پیسہ اور افرادی قوت ہے ، آج بھی منشیات فروش،منی لانڈرنگ کرنیوالے سنگین جرائم میں ملوث عناصر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ چیئرمین پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا ایک مجرم کی سہولت کیلئے وزیر اعظم کو فون کرنا افسوسناک ہے،صدر پاکستان اپنے آئینی منصب کا خیال کریں، ریاستی عہدیدار مجرم کے سرپرست بنیں گے تو کرپشن اور بد عنوانی کبھی ختم نہیں ہو سکے گی۔