Saturday, July 27, 2024

جیل توڑ کر عمر شیخ سمیت 100 خطرناک مجرموں اور دہشتگردوں کو فرار کرنے کا منصوبہ ناکام

جیل توڑ کر عمر شیخ سمیت 100 خطرناک مجرموں اور دہشتگردوں کو فرار کرنے کا منصوبہ ناکام
February 12, 2016
راولپنڈی(92نیوز)حیدر آباد جیل کو توڑ کر خالد عمر شیخ سمیت  100کے قریب خطرناک مجرموں، دہشت گردوں کو فرار کرانے کا منصوبہ خاک میں ملا دیا گیا  القاعدہ اور کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں سمیت سہولت کار بھاری اسلحہ ، خود کش جیکٹس اور بارود سمیت پکڑے گئے  ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بڑے سانحے سے بچا لیا ۔ تفصیلات کےمطابق سکیورٹی فورسز نے وہ کر دکھایا جو گمان میں نہ تھا ایک ایسی گہری سازش پکڑی گئی جس کے اثرات تباہ کن اور ہولناک تھے۔ پاک فوج کے ترجمان نے حیدر آباد جیل بروک منصوبے کو بے نقاب کرتے ہوئے حقائق قوم کے سامنے پیش کر دیئے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق القاعدہ اور کالعدم لشکر جھنگوی نے ڈینیل پرل قتل کیس کے مرکزی کردار خالد عمر شیخ کو رہا کرانے کا منصوبہ بنایا اس منصوبے کے مطابق 100کے قریب خطرناک مجرموں کو بھی فرار کرانا مقصود تھا۔ نعیم بخاری  کے سرکی قیمت2کروڑ روپے  ،فاروق بھٹی کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑجبکہ صابرخان کی ہیڈ منی  50 لاکھ روپے۔ القاعدہ اور کالعدم لشکر جھنگوی کے کارندے ہی ہائی ویلیو ٹارگٹ تھے یہ کہنا تھا پاک فوج کے ترجمان کا ۔ نیوز بریفنگ میں لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ نے خطرناک منصوبے  کو بے نقاب کرتے ہوئے  انکشاف کیا کہ  دہشت گردوں نے گرائنڈر کی مدد سے بارود کو بال بیرنگ کی مدد سے تیار کیا تھا بارود سے بھری گاڑی بھی پکڑی گئی  دہشت گردوں کے پاس پولیس وردیاں  بھی تھیں  دہشت گرد نعیم بخاری کراچی میں ہی رہائش پذیر تھا  دہشت گردوں نے لطیف آبادمیں گھرلیا اور پلاسٹک کنٹینربیچنےکاکاروبارشروع کیا پولیس سے چھینا گیا اسلحہ واشنگ مشینوں میں چھپایا جاتا تھا ترجمان آئی ایس پی آر نے تفصیلات بتاتے ہوئے عوام سے اپنے گردونواح پر نظر رکھنے کا بھی کہا ۔