Thursday, September 29, 2022

جہلم : کرسچین کالونی میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک

جہلم : کرسچین کالونی میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک
جہلم (92نیوز) جہلم کے علاقے کرسچین کالونی میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد کی موت واقع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کی کرسچین کالونی میں نوجوانوں نے شادی کے موقع پر زہریلی شراب پی تھی۔ شراب پینے کے بعد حالت غیر ہونے پر نوجوانوں کو ہسپتال پہنچایا مگر 8 جانبر نہ ہو سکے جبکہ دیگر افرادکی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔