Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جہلم : ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون جاں بحق

جہلم : ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون جاں بحق
August 1, 2016
جہلم(92نیوز)جہلم کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون جاں بحق ہو گئی ورثا کے احتجاج پر ایم ایس نے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنا دی۔ تفصیلات کےمطابق برطانوی شہریت کی حامل خاتون فرزانہ کو سانس کی تکلیف کے باعث ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم لایا گیا جہاں وہ دو گھنٹے بعد جان کی بازی ہار گئی۔ ورثا نے الزام لگایا ہے کہ فرزانہ اسٹریچر پر تڑپتی رہی لیکن ڈاکٹروں نے مناسب طبی امداد نہ دی اور دو گھنٹے بعد بتایا کہ اسپتال میں آکسیجن ہی نہیں اسی دوران اس کی سانسوں کی ڈور ٹوٹ گئی۔ ورثا کے احتجاج پر ایم ایس ڈاکٹر شوکت محمود نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔ چالیس سال کی فرزانہ چار ماہ قبل بیمار والدین سے ملنے جہلم آئی تھی۔