Thursday, December 8, 2022

جہلم : پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم 2 زخمی

جہلم : پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم 2 زخمی
جہلم(92نیوز)جہلم میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم سے 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق جہلم کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے جس سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کارکن محمد مہربان کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے زخمی کونسلر عاصم کیانی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔