Sunday, September 15, 2024

جہلم میں ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا قیادت کیخلاف احتجاج

جہلم میں ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا قیادت کیخلاف احتجاج
June 18, 2018
جہلم ( 92 نیوز) جہلم میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگی کارکن قیادت کے خلاف پھٹ پڑے ۔کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور شہر میں ریلی بھی نکالی ۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ قیادت نے مفاد پرستوں اور قبضہ مافیا کو ٹکٹ تھما دیئے  جبکہ دیرینہ اور نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کر دیا کیا گیا۔ عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو منعقد ہوں گے ، امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسران کو کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ہیں جب کہ کاغذات کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے ۔