Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جہاں سے میں 25،30ہزار کی لیڈ سے جیتتا رہا وہاں سے ہرایا گیا، مولانا فضل الرحمان

جہاں سے میں 25،30ہزار کی لیڈ سے جیتتا رہا وہاں سے ہرایا گیا، مولانا فضل الرحمان
July 26, 2018
ڈیرہ اسماعیل خان ( 92 نیوز ) ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جہاں سے میں  25،30 ہزار سے جیتتا تھا وہاں مجھے ہرادیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے ملکر حالیہ انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کریں گے، ہم ایک حلقے یا پولنگ اسٹیشن کو کھولنے کی بات نہیں کر رہے بلکہ مطالبہ ہے کہ تمام انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی جبر کی حکمرانی قبول نہیں کی ، آل پارٹیز کانفرنس میں اصول کی بنیاد پر فیصلے ہوں گے ، انتخابی دھاندلی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں آصف زرداری، اسفندیارولی، ایم کیوایم اور پی ایس پی نے شرکت کا اعلان کیا ہے ، جن قوتوں نے عمران خان کے پیچھے کھڑے ہو کر جرم کیا وہ ہمارا نشانہ ہوں گے ۔