Wednesday, October 5, 2022

جہانگیر ترین کی خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

جہانگیر ترین کی خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نااہلی کے بعد جہانگیر ترین کی خالی ہونے والی نشست کیلئے الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔
این اے 154 میں پولنگ 12 فروری کوہوگی ۔ کاغذات نامزدگی 26 سے 28 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے ۔
جانچ پڑتال 5 جنوری کو ہوگی ۔ امیدوار کاغذات 17 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔