Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جہانگیر ترین نے لانڈری واشنگ اور لوٹاکریسی کی نئی صنعت کو فروغ دیا  : پرویز رشید

جہانگیر ترین نے لانڈری واشنگ اور لوٹاکریسی کی نئی صنعت کو فروغ دیا  : پرویز رشید
September 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ اور ڈاکہ ڈالنے کا خواب پورا نہیں ہوگا کیونکہ جہانگیر ترین نے ری سائیکلنگ ، لانڈری واشنگ اور لوٹا کریسی کی نئی صنعت کو فروغ دے دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران تحریک انصاف پر لفظوں کے ایسے تیر برسائے کہ منیٰ کے شہدا اور لاپتہ حاجیوں کو  ہی بھول گئے کہنے لگے کہ عمران خان حلقہ 122 کے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا کہہ کر دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلا کررہے ہیں ۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے وکیل الیکشن میں رکاوٹ اور راہ فرار اختیار کررہے ہیں کیونکہ بریف کیس لینے والوں نے دلائل کی بجائے لمبی تاریخیں مانگنا شروع کردی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف میں امیدوار کی اہلیت نہیں بلکہ چندہ دیکھا جاتا ہے حلقہ 122 کے امیدوار اربوں کی آمدن کروڑوں کا چندہ اور صرف لاکھوں کا انکم ٹیکس دیتے ہیں۔    
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔