Thursday, October 6, 2022

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (92 نیوز) جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری  کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، استعفیٰ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان  کے ساتھ مل کر احتساب کا سامنا کیا اور دونوں سرخرو ہوئے۔

جہانگیر ترین  نے کہا ہے کہ نااہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی، عدالتی فیصلے پر سرخم تسلیم کرتا ہوں، اخلاقی طور پر پارٹی عہدہ رکھنا مناسب نہیں۔

جہانگیر ترین نے اپنے استعفے میں مزید لکھا کہ اپنی سیاسی زندگی اور تحریک انصاف پر فخر ہے، عمران خان کی قیادت اور دوستی اثاثہ ہے جو مرتے دم تک برقرار رہے گی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کو سب سے بڑی سیاسی قوت بنایا، اس دوران پارٹی کارکنان کی بے پناہ محبت اور حمایت حاصل رہی جس پر ان کا شکر گزار ہوں،امید کرتا ہوں کہ عمران خان استعفیٰ قبول کریں گے۔