جہانگیر ترین سیاسی آدمی نہیں‘ لودھراں آ کر دیکھ لیں کس کی مقبولیت زیادہ ہے : صدیق بلوچ
لودھراں (92نیوز) مسلم لیگ نون کے رہنما صدیق بلوچ نے کہا ہے کہ ڈگری جعلی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین سیاسی آدمی نہیں‘ لودھراں آکر دیکھ لیں کس کی مقبولیت زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق 92 نیوز سے گفتگو میں صدیق بلوچ نے کہا ہے کہ سیاست ان کے لئے کوئی کھیل نہیں۔ جعلی ڈگری کے الزامات غلط ہیں۔ اگر ایسا ہوتا تو وہ الیکشن کے میدان میں نہ اترتے۔ ڈگری کو الیکشن ٹربیونل نے بھی درست قرار دیا ہے۔
صدیق بلوچ نے کہا کہ سپریم کورٹ جو فیصلہ دے گی اس کے آگے سر تسلیم خم کریں گے۔ صدیق بلوچ جہانگیر ترین پر بھی خوب گرجے برسے اور کہا کہ وہ تو سیاسی آدمی ہی نہیں۔
مسلم لیگ نون کے رہنما کا کہنا تھا کہ لودھراں آکر دیکھ لیں۔ خود ہی تحریک انصاف والوں کو معلوم ہو جائے گا کہ کس کی مقبولیت زیادہ ہے۔