جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی اخترمینگل سے ملاقات
کوئٹہ ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے کوئٹہ میں بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی ۔
سردار اختر مینگل نے مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ۔
دوسری جانب سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے معاملات طے پاگئے ، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے۔
جی ڈی اے سے ملاقات میں شراکت اقتدار کا فارمولا طے کیاجائےگا۔