جھٹ پٹ مارکیٹ کےقریب دستی بم حملہ، فائرنگ سے 8بچوں سمیت 9افراد زخمی

کراچی(92نیوز)کراچی میں لیاری کی جھٹ پٹ مارکیٹ کےقریب دستی بم حملہ۔
حملہ آوروں نے فائرنگ بھی کی جس سے آٹھ بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال کی ایمرجنسی میں شفٹ کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔