Saturday, July 27, 2024

جھنگ : فیصل آباد روڈ پر رکشا کو بچاتے ہوئے دو بسوں میں ٹکر‘ 40 مسافر زخمی

جھنگ : فیصل آباد روڈ پر رکشا کو بچاتے ہوئے دو بسوں میں ٹکر‘ 40 مسافر زخمی
August 7, 2016
جھنگ (92نیوز) جھنگ میں فیصل آباد روڈ پر دو مسافر بسوں میں تصادم میں چالیس افراد زخمی ہو گئے جن میں سے پانچ کی حالت انتہا ئی تشویش ناک ہے۔ حادثہ رکشا کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ پر با ئی پاس کے قریب جھنگ سے لاہور جانے والی مسافر بس اور فیصل آباد سے جھنگ آنے والی مسافر بسوں میں رکشا کو بچاتے ہو ئے خوف ناک تصادم ہوا۔ حادثے میں چالیس افراد زخمی ہو ئے جن میں سے پانچ کی حالت انتہا ئی تشویش ناک بتا ئی جاتی ہے۔ واقع کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔