Friday, September 20, 2024

جھنگ ،حضرت سلطان باہو ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں

جھنگ ،حضرت سلطان باہو ؒ کے  سالانہ عرس  کی تقریبات شروع ہو گئیں
February 22, 2018

جھنگ ( 92 نیوز ) ممتاز روحانی شخصیت حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کا تین سو سینتیس واں سالانہ عرس جھنگ کی تحصیل احمدپور سیال میں شروع ہوگیا، ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

سلطان العارفین، روحانی شخصیت حضرت سلطان باہوؒ کے تین سو سینتیس ویں سالانہ عرس کی تقریبات جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں شروع ہو گئی ہیں ۔

 ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد دربار شریف پہنچا شروع ہو گئی ہے ،  انتظامیہ کی جانب سے عرس پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ عرس کے موقع پر ایک طرف محافل کا سلسلہ جاری ہے  جب کہ دوسری جانب عقیدت مند ذکر باہو میں مشغول ہیں۔

روحانی فیض پانے والے عقیدت مند بار بار یہاں کا رخ کرتے ہیں ، دربار کے احاطہ میں زائرین کیلئے رہائش اور لنگر کا وسیع انتظام بھی کیا گیا ہے ۔ عظیم صوفی بزرگ حضرت سلطان باہوؒ نے ایک سو سے زائد دینی کتب لکھیں ۔