Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جھنگ ،پولیس سے انصاف نہ ملنے پر شہری کھمبے پر چڑھ گیا

جھنگ ،پولیس سے انصاف نہ ملنے پر شہری کھمبے پر چڑھ گیا
March 10, 2018

جھنگ ( 92 نیو ز) جھنگ میں پولیس سے انصاف نہ ملنے شہری کئی سو فٹ بلند کھمبے پر چڑھ گیا اور خود کشی کرنے کی دھمکی دیدی ، ریسکیو ٹیم نے منت سماجت کے بعد شہری کو بحفاظت اتار کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

پولیس کے مطابق محمد اسماعیل نامی شہری کا اپنے بھائیوں سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا اور انصاف نہ ملنے کے شکوے پر اس نے کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کرنے کی دھمکی دی ۔

پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ایک گھنٹے کے منت سماجت کے بعد ریسکیو نے شہری کو بحفاظت کھمبے سے اتار لیا۔

متاثرہ شخص کو انصاف تو نہ مل سکا البتہ پولیس نے اسے اقدام خود کشی کی کوشش کرنے پر حراست میں لیکر حوالات بند کر دیا۔