Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جھنگ، مسن میں دو سو سال قدیم عمارت تباہ حالی کا شکار

جھنگ، مسن میں دو سو سال قدیم عمارت تباہ حالی کا شکار
February 13, 2018

جھنگ (92 نیوز) جھنگ کے علاقے مسن میں دو سو سال قدیم عمارت فن تعمیر کا عظیم شاہکار ہے لیکن حکومتی عدم توجہی کے باعث یہ عمارت تباہ حالی کا شکار ہے ۔ یہاں تک کہ اس کی دیواروں سے اینٹیں بھی نکلنا شروع ہو گئی ہیں۔ 
تاریخی عمارتیں ہمارا قیمتی ورثہ ہیں لیکن حکومتی غفلت اور انتظامیہ کی لاپرواہی سے یہ عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہیں ۔
دریائے جہلم کے کنارے آباد علاقے مسن میں دو سو سال پرانی قدیم عمارت بھی زبوں حالی کا شکار ہے ۔
چالیس فٹ اونچی یہ عمارت کاری گروں کی ہنر مندی اور فن تعمیر کا شاہکار ہے اور دیکھنے والوں کا دل موہ لیتی ہے ۔
یہ عمارت کسی دور میں ہندوؤں کی عبادت گاہ ہوا کرتی تھی ۔ عمارت کے اندر موجود رنگین نقش و نگار اس کی ماضی میں خوبصورتی کی گواہ ہیں لیکن آج حالت ایسی کہ درو دیوار بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔
خستہ حال دیواروں سے نکلنے والی اینٹیں نکل کر اسے مزید کمزور بنا رہی ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ نہ محکمہ اوقاف کوئی بھی اسے محفوظ بنانے کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ۔
اہل شہر کا کہنا ہے کہ حکومت اگر توجہ دے تو قدیمی اثاثہ کو تباہ حالی سے بچایا جا سکتا ہے ۔
دو سو سال سے زائد پرانی ہندو کی یہ عبادت گاہ زمیں بوس ہونے کے قریب ہے ۔
متعلقہ ادارے اگر توجہ دیں تو شہر تاریخی ورثے کی محرومی سے بچ سکتا ہے ۔