Monday, October 3, 2022

جھمرہ، خاتون پر تشدد کرنیوالا بااثر شخص گرفتار

جھمرہ، خاتون پر تشدد کرنیوالا بااثر شخص گرفتار
فیصل آباد (92 نیوز) جھمرہ کے علاقے لودھراں والا میں پیسوں کے تنازعے پر بااثر شخص نے خاتون کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا، ملزم نے صبا نامی خاتون کو زبردستی گھرسے نکالا، ڈنڈے برساتا رہا۔ آرپی او کے نوٹس پرپولیس نے ملزم عاقب کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے ایک روز گزر جانے کے باوجود پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔ادھر پولیس کا مﺅقف ہے کہ مدعی سے درخواست لیکر کارروائی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب آرپی او کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لینے پرپولیس نے ملزم عاقب کوگرفتار کرلیا، ملزم نے گزشتہ روز صبانامی خاتون کو گھر سے نکال کرتشددکا نشانہ بنایا تھا۔