جھاڑکھنڈ : پاک بھارت نمائش ہندو انتہا پسندی کا نشانہ بن گئی

دیرادون(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں پاک بھارت نمائش ہندو انتہا پسندی کا نشانہ بن گئی شیوسیناکےکارکنوں نے حملہ کرکے اسٹال بندکرادئیے بھارت میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کے واقعات کے باوجودمودی سرکار نے نمائش کی سکیورٹی کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں انتہاپسندہندوؤں کی پاکستان مخالف کارروائیوں کاایک اورواقعہ سامنے آگیا شیوسینا کی مسلم دشمنی ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ، اس باربھارتی ریاست جھاڑکنڈمیں دیرادون کے مقام پر ہونے والی پاک بھارت نمائش انتہا پسندتنظیم کے کارکنوں کا نشانہ بنی۔
پاک بھارت نمائش شیوسینا کے غنڈوں کو ایک آنکھ نہ بھائی شیوسینا کے کارندوں نے نمائش میں پہنچ کر پاکستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی ہال کے گیٹ بند کردیے اور پاکستانی اسٹال زبردستی بند کرانا شروع کردیے۔
بھارت میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کے واقعات کے باوجودمودی سرکار نے نمائش کی سکیورٹی کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا۔