Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جھارا پہلوان کو ہم سے بچھڑے 28برس بیت گئے

جھارا پہلوان کو ہم سے بچھڑے 28برس بیت گئے
September 12, 2019
لاہور(ویب  ڈیسک) پاکستان کے مشہور پہلوان محمد زبیر عرف جھارا پہلوان کو ہم سے بچھڑے 28برس گزر گئے ۔ جھارا پہلوان نے نامورجاپانی انوکی پہلوان کو زیر کرکے عالمی شہرت حاصل کی، اپنے کیریئر میں 60سے زائد ملکی اور غیر ملکی مقابلوں میں حصہ لے کر ناقابل شکست رہے ۔ جھارا پہلوان 1960 میں پاکستان کے مشہور پہلوانوں کے خانوادے میں پیدا ہوئے  ، وہ اسلم پہلوان کے بیٹے ، بھولو پہلوان کے بھتیجے ، امام بخش پہلوان کے پوتے اور گاما پہلوان کے نواسے تھے ۔ جھارا پہلوان کا پہلا مقابلہ 27 جنوری 1978کو گوگا پہلوان گوجرانوالیہ سے ہوا جس میں وہ فتح یاب ہوئے  ،  17 جون 1979 کو40 ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں نہ صرف جاپان کے مشہور پہلوان انوکی کو زیر کر کے عالمگیر شہرت حاصل کی بلکہ اپنے چچا اکی پہلوان کی شکست کا بدلہ بھی لیا۔ فن پہلوانی سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے جھارا کی بیوہ اور بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، وہ موہنی روڈ پر ایک بوسیدہ حال گھر میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ جھارا پہلوان کی بیوہ سائرہ بانو کے مطابق 20ہزار روپے ماہانہ پر بچوں کا پیٹ پالنے پر مجبور ہوں۔