Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جڑواں شہروں میں ڈینگی بے قابو،مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے بھی متجاوز

جڑواں شہروں میں ڈینگی بے قابو،مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے بھی متجاوز
October 2, 2015
راولپنڈی(92نیوز)جڑواں شہروں میں ڈینگی بے قابوہوگیا، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ای ڈی او راولپنڈی کو عہدے سے ہٹادیا ۔ تفصیلات کےمطابق مچھر مارسپرے کام آیا نہ کوئی اور تدبیر، جڑواں شہروں میں ڈینگی وائرس پھیل گیا ، دونوں شہروں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار32 تک پہنچ گئی، راولپنڈی میں 934 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جن میں ہولی فیملی میں 408 ، بینظیر اسپتال میں 412 اورسول اسپتال میں114 مریضوں میں ڈینگی وائرس سامنے آیا۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 98 ہو گئی ہے،پمز اسپتال میں 28، پولی کلینک میں9 اورسی ڈی اے اسپتال میں ڈینگی کے 2 مریض لائے گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں ڈینگی کے پھیلاو کا نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹرناصر کو عہدے سے برطرف کردیا ہےاور ہولی فیملی کے ایم ایس ڈاکٹر ارشد صابر کو نیا ای ڈی او ہیلتھ مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔