Friday, December 9, 2022

جڑواں شہروں میں سی این جی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

جڑواں شہروں میں سی این جی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) حکومت کے سی این جی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔ جس کے بعد جڑواں شہروں میں سی این جی کی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

حکومتی نمائندوں اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان جڑواں شہروں میں سی این جی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر مذاکرات ہوئے  ۔

مذاکرات کی کامیابی پر حکومت نے لوڈشیڈنگ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔ اس سے قبل حکومت نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے جڑواں شہروں میں 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔