جڑواں شہروں سے پولیس کارروائی میں 5مبینہ دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد(92نیوز)سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 5 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن گولڑہ ریلوے اسٹیشن اور راولپنڈی کے علاقے مصریال میں کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پکڑے گئے افراد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہےجن کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد کی گئیں ہیں۔