Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جڑانوالہ :پیشی پر آئے 4افراد مخالفین کی فائرنگ سے ہلاک

جڑانوالہ :پیشی پر آئے 4افراد مخالفین کی فائرنگ سے ہلاک
March 13, 2015
جڑانوالا(ویب ڈیسک)جڑانوالہ میں خاندانی دشمنی چارقیمتی جانیں نگل گئی پیشی پر آئے چار افراد کو مخالفین نے اندھا دھندفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے اور پولیس اسٹیشن میں گھسنے کی کوشش کی۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے گاؤں دو سو اٹھائیس ر،ب کے رہائشی قاسم  ،عمران ،لیاقت اور عدنان قتل کے مقدمے میں پیشی کے بعدگاڑی میں بیٹھ رہے تھےکہ گھات لگائے مخالفین نے اچانک فائرنگ کر دی۔ فائرنگے کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پرہی دم توڑ گئے ۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کی دیرینہ دشمنی چلی آرہی ہےواقعے کے بعد ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیااور کئی گاڑیوں کے شیشے توڑدیئے۔ مظاہرین نےپولیس اسٹیشن میں گھسنے کی کوشش بھی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےآر پی او سے رپورٹ طلب کرلی ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔