Saturday, July 27, 2024

جڑانوالہ زیادتی اسکینڈل،ویڈیوز کی مدد سے 17افراد کی فہرست تیار

جڑانوالہ زیادتی اسکینڈل،ویڈیوز کی مدد سے 17افراد کی فہرست تیار
March 27, 2018

جڑانوالہ ( 92 نیوز ) جڑانوالہ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اسکینڈل میں مزید حقائق سامنے آ گئے، پولیس کے مطابق خاتون کے قتل میں گرفتارملزم عاقب پٹھان کے موبائل سے بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز ملیں، جن کی مدد سے شناخت ہونے والے 17 افراد کی فہرست تیار کی گئی۔

جڑانوالہ میں درجنوں بچوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت بیشتر ملزمان تاحال پولیس کی پہنچ سے دور ہیں، پولیس نے 3 ماہ قبل خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کے الزام میں عاقب پٹھان نامی ملزم کو گرفتار کیا جس کے موبائل سے بچوں سے زیادتی کی کئی ویڈیوز ملیں ۔

 پولیس نے ویڈیوز کے مدد سے ملزمان کی فہرست تیار کی تاہم صرف 4 کو ہی گرفتار کر سکی، زیادتی کا شکار بچے عبدالروف کے ماموں کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بچے کو پہلے اسلحے کے زور پر اور بعد میں ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے 4 مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 ادھر زیادتی کرنے والے گینگ کا رکن اعجاز بلا عرف ڈان لیگی طلباء تنظیم کا سرگرم رکن نکلا جس کی ن لیگی رہنماؤں کیپٹن (ر)صفدر اور طلال چودھری کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آ گئیں۔

 پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے، زیادتی کے درجنوں واقعات کے باوجود ملزمان کی گرفتاری میں ناکام پولیس نے ایک اور کارنامہ دکھا دیا، 2 ماہ قبل مقدمے میں نامزد ملزم اعجاز بلا نے گرفتاری سے قبل ہی ضمانت حاصل کرلی مگر پولیس کو کانوں کان خبر تک نہ ہو سکی۔