Sunday, September 25, 2022

جو کھیل کھیلاجارہاہے ایساہی رویہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کاباعث بناتھا،نوازشریف

جو کھیل کھیلاجارہاہے ایساہی رویہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کاباعث بناتھا،نوازشریف
لندن ( 92 نیوز ) نوازشریف نے انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی کا الزام لگا دیا ،پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد  اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے دانیال عزیز شاہد خاقان عباسی کی نا اہلی اور قمر الاسلام کی گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔ لندن میں مقیم سابق وزیر اعظم کہتے ہیں دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے ، اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہر گھر کا نعرہ بن چکا ہے  ۔ ان کا کہنا تھا کہ  جو کھیل کھیلا جا رہا ہے ایسا ہی رویہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا باعث بنا تھا ، ملک پر رحم کریں اور یہ کھیل کھیلنا چھوڑ دیں ۔ نواز شریف احتساب عدالت سے 4 دن کا استثنیٰ ملنے پر  لندن گئے تھے مگر اہلیہ کی طبیعت ناساز ہونے پر قیام کو طول دے دیا ۔ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں  زیر علاج ہیں ۔