جو کام کرے گا وہی ملازمت پر رہے گا:ثاقب احمد سومرو

کراچی(92نیوز)ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو نے کہا ہے کہ جو ملازم کام کرے گا وہی ملازمت کرے گا۔
کراچی میں بلدیاتی ملازمین کی شناخت پریڈ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ جو لوگ محکمہ بلدیات سے دیگر محکموں میں چلے گئے ان ملازمین کو واپس لایا جائےگا۔
گھوسٹ ملازمین سے ادارے کو لاکھوں کو نقصان ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین کی شناخت پریڈ کے بعد دوسرے مرحلے میں ملازمین کی اسناد کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔