Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جو مکا لڑائی کے بعد یاد آئے اسے اپنے منہ پر مار لینا چاہئے ، شہباز گل

جو مکا لڑائی کے بعد یاد آئے اسے اپنے منہ پر مار لینا چاہئے ، شہباز گل
June 4, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) شہباز گل نے ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جو مکا لڑائی کے بعد یاد آئے اسے اپنے منہ پر مار لینا چاہئے۔ شہباز گل کا کہنا تھا بادشاہ سلامت سے لوٹ مار کا جواب مانگنے پر آج نیب برا ہو گیا۔ پانچ سال حکومت کے دوران نیب کی برائیاں کیوں نظر نہیں ائیں؟ جتنا مرضی رو پیٹ لیں، حساب تو دینا پڑے گا۔ شہباز گل نے کہا بتانا تھا کہ ضمانت کی مٹھائی کھانے سے پہلے ذہن میں رکھیے گا جان آخر لوٹ مار کا حساب دے کر ہی چھوٹنی ہے۔ دوسرا کوئی آپشن نہیں- ڈیل ملنی ہے ، نہ سعودی قطری لبنانی شہزادے آپ کی مدد کو آنے والے ہیں۔ وہ بھی آپ کے کرتوت جان چکے ہیں اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ عمران خان ڈیل نہیں کرتا۔ ادھر فیاض الحسن چوہان بولے آج ایک بار پھر آلِ شریف کی چور بازاریاں چھپانے کے لیے ان کے حواری اکٹھے ہو گئے۔ شہباز شریف کو صرف عبوری ضمانت ملی ہے، کلین چٹ نہیں۔ پاکستان کو اپنی گھر کی مرغی سمجھ کر چلانے والوں کو احتساب اپنی ہتک محسوس ہو رہا ہے۔ دوبارہ کہہ رہا ہوں، کرپشن کی ماں آخر کب تک خیر منائے گی۔ مکا ، لڑائی ، یاد ، منہ ، مار ، شہباز گل ، ن لیگی ، رہنماؤں ، پریس کانفرنس ، ردعمل انہوں نے کہا آج شہباز شریف کی دائمی منافقت اور بددیانتی ایک بار پھر عوام کے سامنے آشکار ہو گئی۔ ایس او پیز کے تحت نیب جانے سے شہباز شریف نے انکار کر دیا۔ کورونا کے حوالے سے انتہائی غیر موذوں اور رش والے ماحول میں عدالت سے ریلیف لینے چلے گئے۔ وزیرِ اعظم عمران خان اپنے تمام اثاثوں کی مکمل منی ٹریل عدالت اور اداروں کو پیش کر چکے ہیں۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے ثبوت ہوتے تو لیگی رہنما آج آئیں بائیں شائیں نہ کر رہے ہوتے۔