Tuesday, September 17, 2024

جو زبان علی امین گنڈا پور نے استعمال کی کوئی اور وزیر اعظم ہوتا تو وزیر سے استعفی مانگ لیتا ، احسن اقبال

جو زبان علی امین گنڈا پور نے استعمال کی کوئی اور وزیر اعظم ہوتا تو وزیر سے استعفی مانگ لیتا ، احسن اقبال
July 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے جو زبان علی امین گنڈا پور نے استعمال کی کوئی اور وزیر اعظم ہوتا تو وزیر سے استعفی مانگ لیتا۔

احسن اقبال نے میڈیا گفتگو میں کہا نئے پاکستان میں عوام تباہ ہو چکے ہیں۔ بجلی کا بل آتے ہے لوگوں کے گھر میں صف ماتم بچھ جاتی ہے۔ نالائق حکومت ایٹمی ملک پر مسلط کرنا ملک کی سکیورٹی سے کھیلنا ہے۔ انہوں نے کہا چیئرمین نیب بلیک میلنگ سے بچنے کےلئے لوگوں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں۔ یہ جھوٹ کی بریگیڈ ہے، بہت جلد انکی حکومت ختم ہونیوالی ہے۔

 احسن اقبال مزید بولے امریکا نے اڈے مانگے ہی نہیں، حکومت کا پالیسی بیان آنا چاہئے۔