Saturday, July 27, 2024

جو خود صادق و امین نہیں و صادق و امین کو کیسے کنٹرول کریگا ، سپریم کورٹ

جو خود صادق و امین نہیں و صادق و امین کو کیسے کنٹرول کریگا ، سپریم کورٹ
February 6, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات ایکٹ کیخلاف درخواستوں کی سماعت  ہوئی ۔ شیخ رشید کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے دلائل دیئے ۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ جو شخص صادق اور امین نہیں وہ صادق اور امین لوگوں کو کیسے کنٹرول کرے گا؟ ۔

جسٹس اعجاز الاحسن کے ریمارکس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا ۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے مزید کہاکہ نوازشریف کنگ نہیں لیکن کنگ میکر ہیں۔