Wednesday, December 7, 2022

جو جتنا چیخے، سمجھ لیں اس کی باری آنے والی ہے، شیخ رشید

جو جتنا چیخے، سمجھ لیں اس کی باری آنے والی ہے، شیخ رشید
 راولپنڈی (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا جو جتنا چیخے، سمجھ لیں اس کی باری آنے والی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے معزز خواتین کو منی لانڈرنگ میں دیکھ رہے ہیں۔ شہباز شریف حمزہ کو بچانے میں ناکام ہو چکے۔ شاہد خاقان ویڈیو کے معاملے میں نہیں پڑنا چاہتے تھے۔ شیخ رشید بولے مریم نواز نے کنواں کھودا۔ دہی بھلے، چورن والوں کو استعمال کیا گیا۔ یہ این آر او چاہتے ہیں۔ نوازشریف اور زرداری کی مستقبل میں کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا۔ قبل ازیں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر نواز شریف کی سزا سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ معطل ہو جائے تو نواز شریف کو  بری ہونے والے کیس میں بھی سز اہو جائے گی ۔ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ مریم نواز نے ن لیگ کو تباہ کر دیا ، مبینہ ویڈیو مسلم لیگ ن کے گلے پڑ جائے گی ، یہ سارے پھنس گئے ہیں ، ناصر جنجوعہ ان کے حق میں گواہی نہیں دیں گے ، ایک بادشاہ نے کہا نواز شریف کو جانے دو لیکن عمران خان نے انکار کر دیا ۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جو جتنا چیخ رہا ہے اس کیخلاف اتنے بڑے کیسز ہیں ،چور مچائے شور کی فلم اپنے انجام کو پہنچ جائے گی، ویڈیوز کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔