جو بائیڈن نے امریکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے معاشی پلان دیدیا

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے معاشی پلان دے دیا۔ میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے معاشی بحران کو خطرہ قرار دے دیا۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا امریکا کا معاشی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے، لوگوں کو بھوکا رہنے نہیں دے سکتے۔
امریکی صدر نے کم سے کم اجرت پندرہ ڈالر فی گھنٹہ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد ملے گی۔ معاشی بحالی کے لیے کورونا وبا پر قابو پانا لازم ہے۔