Saturday, October 1, 2022

جو بائیڈن امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی کے دفاع میں بول پڑے

جو بائیڈن امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی کے دفاع میں بول پڑے
September 16, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کی چینی ہم منصب کو خفیہ ٹیلی فونک کال کے معاملے پر امریکی صدر جوبائیڈن جنرل مارک ملی کے دفاع میں بول پڑے۔

جوبائیڈن نے فوج کے اعلیٰ ترین عہدیدار جنرل مارک ملی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف پر مکمل اعتماد ہے۔

جنرل مارک ملی چینی ہم منصب جنرل لی سے خفیہ رابطے کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق جنرل مارک ملی نے ٹرمپ دور میں چینی ہم منصب کو دو بار خفیہ کال کی تھی۔ جنرل مارک ملی کو خدشہ تھا ٹرمپ چین کے ساتھ جنگ چھیڑ سکتے ہیں۔