Sunday, September 8, 2024

جوہر ٹاؤن : نوجوان کوگاڑی کی ٹکر مار کر ہلاک کرنیوالا ڈی ایس پی کا بیٹا نکلا

جوہر ٹاؤن : نوجوان کوگاڑی کی ٹکر مار کر ہلاک کرنیوالا ڈی ایس پی کا بیٹا نکلا
October 20, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں نوجوان کو گاڑی تلے کچلنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا نکلا،پولیس نے انصاف کی مثال قائم کرتے ہوئے ملزم کو چھوڑ کر گاڑی کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ رات تھانہ ستو کتلہ کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تیز رفتار گاڑی نے بلال نامی نوجوان کو کچل دیا جس کی وجہ سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم طلحہ کو گاڑی سمیت پکڑ لیا لیکن جب پتہ چلا کہ ملزم پولیس آفیسر ڈی ایس پی نوید ارشاد کا بیٹا ہے تو شیرجوانوں نے انصاف کی مثال قائم کرتے ہوئے اسے چھوڑ کر گاڑی کو حراست میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم طلحہ کی عمر سولہ سال ہے جبکہ اس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں بنا ہوا،آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔