جوہر ٹاؤن لاہور میں بم دھماکا ، پیٹرپال ڈیوڈ کے گھر پر سکیورٹی اداروں کا چھاپہ
لاہور (92 نیوز) جوہر ٹاؤن لاہور میں بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ کراچی محمود آباد میں پیٹرپال ڈیوڈ کے گھر پر سکیورٹی اداروں نے چھاپہ مارا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے پاکستان آنے کے دوران ڈیوڈ کا امیگریشن ڈیٹا حاصل کر لیا۔ پیٹرپال ڈیوڈ بحرین میں اسکریپ اور ہوٹل کا کاروبار کرتا ہے۔ ڈیوڈ نے اپنی فیملی کو سن 2010 میں بحرین سے پاکستان منتقل کیا تھا۔ ڈیڑھ ماہ پہلے بحرین سے کراچی پہنچا تھا۔ ڈیڑھ ماہ کے دوران ڈیوڈ نے تین بار لاہور کا دورہ کیا۔ تین بار لاہور جانے کے دوران وہ مجموی طور پر ستائیس دن لاہور میں مقیم رہا۔ لاہور میں قیام کے دوران مختلف افراد سے رابطوں کے شوائد ملے ہیں۔
نائنٹی ٹو نیوز نے پیٹرپال ڈیوڈ کی تصویر حاصل کر لی۔